“عوام کے حق میں بولنے کی سزا؟ عمران خان تین سال سے سخت ترین قید میں ہیں”، علیمہ خان کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز) — عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے دستبردار ہونے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تاہم وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گزشتہ تین برس سے انتہائی سخت قید کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی جیل کی سختیاں عام قیدیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وہ یہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں، لیکن ایسے حالات دوسروں کے لیے برداشت کرنا آسان نہیں ہوگا۔