بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے روٹ کے ایک حصے کو بلاک کر کے دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لینے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم دونوں ٹرک مکمل طور پر جل گئے۔ سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔