تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، سپل ویز کھلنے کی وجہ سے پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اس متوقع اور اچانک اضافے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
