تہران: ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام امریکا کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا اور اس معاملے پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں اور میزائل پروگرام قومی سلامتی کا اہم حصہ ہیں، اس لیے انہیں مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل کسی کے ساتھ بات چیت کے لیے نہیں بلکہ دفاع اور استعمال کے لیے ہیں۔ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کسی بھی مرحلے، کسی بھی عمل یا کسی بھی فریق کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اسماعیل بقائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران حالیہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر اتفاق کر چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مزید مذاکرات کی تیاری
