اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز): وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 101 افراد، 67 گھروں، 7 دکانوں، 75 موٹر سائیکلوں اور 17 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مزید تصدیق کے لیے 12 موٹر سائیکلیں پولیس اسٹیشن منتقل کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد مشتبہ افراد، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے۔
