ملتان میں شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں عدالتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ درخواست میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر بلیک میل کیا اور قابل اعتراض مواد کے ذریعے دھمکیاں دیں۔
خاتون کے مطابق جب اس نے ملزم سے شادی کا مطالبہ کیا تو اسے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
