پشاور ڈسٹرکٹ نیوز بیورو چیف شکیل خان
پشاور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز
کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور کی حدود میں کارروائی کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جاوید مروت کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1170 گرام چرس، ایک کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پشاور پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
