پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اہم مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے پر تفصیلی بات چیت ہوگی، جس کے دوران معاشی اہداف اور پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے تیسرے جائزے پر بھی گفتگو ہوگی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے جائزوں کے لیے بیک وقت مذاکرات منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
مذاکرات کے دوران گزشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی، یعنی جنوری سے جون 2026 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ دونوں پروگرامز کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت، معاشی اہداف اور متعلقہ اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد دونوں پروگرامز کے جائزوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ پاکستان کی معاشی کارکردگی اور طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔
