ڈسٹرکٹ نیوز: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت سمیت ضلع کیچ میں بولان گاڑیوں کے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بولان گاڑی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور گاڑی مالکان کو دفتر طلب کرلیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ضلع بھر میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
