یمن میں جاری تازہ کشیدگی کے باعث کم از کم 1 لاکھ 12 ہزار افراد اندرونِ ملک بے گھر ہو گئے ہیں، جبکہ تقریباً 3 ہزار افراد سمندر کے راستے جبوتی پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو خوراک، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔
