سید محمد ارسلان کو ڈپوٹیشن پر ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز) صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ سید محمد ارسلان کو ڈپوٹیشن کی بنیاد پر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ڈیرہ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد سید محمد ارسلان نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
نئی تعیناتی کے بعد واسا ڈیرہ کے انتظامی معاملات اور شہریوں کو نکاسی آب، صفائی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کی نگرانی ان کے سپرد ہوگی۔
