کراچی پورٹ کا شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس 343 تک پہنچ گیا، پاکستان عالمی رینکنگ میں 34ویں نمبر پر آگیا۔
کراچی پورٹ نے عالمی شپنگ رابطہ کاری کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس کے مطابق 2026 کی دوسری سہ ماہی میں کراچی پورٹ کا اسکور بڑھ کر 343 ہوگیا، جو اس کی بلند ترین سطح قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ کا اسکور 309 سے بڑھ کر 343 تک پہنچا، جبکہ پاکستان عالمی شپنگ کنیکٹیویٹی رینکنگ میں 34ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس دنیا بھر کی تقریباً 900 بندرگاہوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر عالمی بحری رابطوں کا جائزہ لیتا ہے۔
کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی رابطہ کاری سے پاکستان کی عالمی شپنگ نیٹ ورک تک رسائی میں اضافہ ہونے کے ساتھ عالمی منڈیوں تک تجارت اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات اور حکومتی اقدامات بھی کراچی پورٹ کی کنیکٹیویٹی میں بہتری کے عوامل میں شامل ہیں۔
