چمن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک
چمن: پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے چمن سیکٹر میں سرحدی حدود کے قریب جارحیت اور دراندازی کی کوشش کی گئی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے کواڈ کاپٹرز اور مارٹر فائر کے ذریعے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستانی فورسز سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے الرٹ ہیں۔
