اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں سیاسی احتجاج اور دھرنوں کے معاملے پر سخت پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنوں کے سلسلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کے دوران طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی سہولتیں واپس لی جا سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ مؤخر کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف احتجاج کرنا چاہتی ہے تو لانگ مارچ کر کے دکھائے۔
عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت پر کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی مبینہ سہولت کاری کے الزامات بھی عائد کیے
