ڈیرہ مراد جمالی میں 13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، ایک ملزم گرفتار
(ڈیرہ مراد جمالی( سوشل میڈیا رپورٹ
ڈیرہ مراد جمالی: 13 سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ نامزد ملزم علی اصغر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں کمسن بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم داود خان، جو ہوٹل کا مالک بھی بتایا جاتا ہے، فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسرے ملزم کی گرفتاری کے مطالبے پر متاثرہ بچے کے ورثاء کی جانب سے ہوٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب
