اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ عمران خان کو یا تو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے یا ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزرا فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
اس کے علاوہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی رہنما حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔
