خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان اور گردونواح میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی سرگرمیوں پر مسلسل نگرانی کے بعد فیصلہ کن کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
