پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف باڑہ بازار میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا، تاہم پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق احتجاج میں درجنوں کارکن شریک ہوئے جنہوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
ڈی پی او نے کہا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
