سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی فی تولہ 59 روپے مہنگی
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 181 ڈالر پر برقرار رہی۔ اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے اور فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 59 سینٹس بڑھ کر 57 ڈالر 56 سینٹس ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 59 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 234 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
