کوئٹہ( ڈسٹرکٹ نیوز) جنوری سے اکتوبر2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108سے زائد خاندان دہشت گردوں بیٹوں اوربھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔
کوئٹہ میں دہشت گرد جہانزیب، نور زیب،انور،مجیب، قاسم اورعبید اللہ سے ان کے اہلخانہ نےاعلان لاتعلقی کر دیا
مستونگ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یونس شاہوانی کے اہلخانہ نے بھی اس کےکسی عمل سے خود کو الگ کر لیاکچھی میں دہشت گرد عنایت اللہ،عبدالنافع، طائب ،یاسر اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی علیحدگی اختیار کر لی
دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہو کر دہشت گردتنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے اورغیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر ہمارے بیٹے دہشت گردوں کے مکروہ ایجنڈے پرکام کرتے پائے گئے تو ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہو گا، اہلخانہ نے کہا جنوری سے اکتوبر2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108سے زائد خاندان دہشت گردوں بیٹوں اوربھائیوں سے لاتعلقی کر چکے ہیں۔
