اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انتونیو گوتریس صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے شیڈول میں پاک بھارت جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی شامل ہے۔
انتونیو گوتریس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے، جہاں پاکستان کی انسانی امداد، قدرتی آفات سے نمٹنے اور عالمی امن کے لیے کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار بھی ہے۔
