پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے ڈرون حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صوبے کے حساس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کردی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرون کاپٹرز کے ممکنہ حملوں سے نقصان کو کم کرنے کے لیے مختلف حساس مقامات پر حفاظتی جالیاں لگائی گئی ہیں۔
پشاور اور خیبر کے مختلف تھانوں کی چوکیوں پر بھی جالیاں نصب کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈرون حملے کی صورت میں ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران پشاور میں ڈرون کاپٹرز کے دو حملے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں 250 ڈرون کاپٹر حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں۔
