سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔ حملے کے خدشے کے پیش نظر مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں خطرے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں نے تہران کا دورہ کیا، جہاں ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئیں۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں امن، مذاکرات کے فروغ اور جاری کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی راستے تلاش کرنا تھا۔
سعودی عرب نے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
