سرخیوں کے بہتر متبادل دیں
سرخیوں کی زبان یکساں کریں
سرخیوں کو جدول میں ترتیب دیں
سینئر صحافی راشد اشرف کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں تھانہ کھنہ پولیس کے رسپانس کی تحقیقات کی جائیں
اسلام آباد ()تھانہ کھنہ کی حدود میں سینئر صحافی راشد اشرف کی گاڑی کو مبینہ طور پر ایک گاڑی نے ہٹ کیا جس کے بعد موقع پر چار سے پانچ افراد جمع ہوگئے اور تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا صورتحال کے پیش نظر ون فائیو پر اطلاع دی گئی تاہم متاثرہ صحافی کے مطابق کافی دیر تک پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ کے سرکاری نمبر پر بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مبینہ طور پر کال موصول نہیں کی گئی پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے اور تھانے کے نمبر پر رسپانس نہ ملنے کے معاملے نے پولیس کے ایمرجنسی رسپانس اور نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں صحافتی حلقوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ون فائیو کال کے ریکارڈ، تھانہ کھنہ کے کال لاگ اور پولیس رسپانس ٹائم کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور اگر کسی اہلکار کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےصحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک سینئر صحافی کو ہنگامی صورتحال میں پولیس کی فوری مدد میسر نہ آسکے تو عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی تشویش پیدا ہونا فطری ہے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ تھانہ کھنہ میں مؤثر نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور ضرورت پڑنے پر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کھنہ میں ایسے افسران تعینات کیے جائیں جو قانون کی عملداری، شہریوں کے تحفظ اور پولیس کے بروقت رسپانس کو یقینی بنا سکیں تاکہ علاقے کے شہری بلاخوف و خطر زندگی گزار سکیں
