سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3کے فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسزکا ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد جہنم واصل،4زخمی، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، سیکیورٹی ذرائع
برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5 گولے،میگزینزسمیت5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونزاور2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع
ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے،خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسزبلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپرعزم،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی
