اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق یکم سے 10 ستمبر کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے تھی، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے ہوگئی۔ اس دوران 2 ستمبر کو پیٹرول 1 روپے 8 پیسے، 3 ستمبر کو 2 روپے 29 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 84 پیسے مہنگا کیا گیا۔
5 سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی کی گئی، تاہم اس کے بعد دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 8 ستمبر کو پیٹرول 12 روپے 90 پیسے، 9 ستمبر کو 5 روپے 58 پیسے جبکہ 10 ستمبر کو مزید 3 روپے 40 پیسے مہنگا کیا گیا۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ یکم ستمبر کو ڈیزل 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھا، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
دستاویزات کے مطابق 2 ستمبر کو ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے، 3 ستمبر کو 1 روپے 11 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔ 5 سے 7 ستمبر کے لیے ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا کیا گیا۔
بعد ازاں 8 ستمبر کو مزید 3 روپے 72 پیسے، 9 ستمبر کو 4 روپے 18 پیسے اور 10 ستمبر کو 6 روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا۔
یوں 10 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے 26 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 67 پیسے تک پہنچ گئی۔
