بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر احتجاج، کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر
مستونگ (ریاض رند، کرائم رپورٹر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دی گئی کال پر مستونگ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ سے متعلق فیصلوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔
ہڑتال کے باعث شہر کے مرکزی بازار، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔ مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہونے کے سبب شہریوں کو روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر رہی، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر اور شاہراہ پر مجموعی طور پر غیر معمولی سناٹا دیکھنے میں آیا۔
