مودی کی میڈیا پالیسی آزاد صحافت پر کاری ضرب،بی جے پی کے بزدلانہ اقدامات سخت تنقید کا شکار ہوکر رہ گئے۔مودی کے نام نہاد جمہوی اقتدار نے بھارتی میڈیا سےحکومت سے سوال کرنے کا حق چھین لیا ۔۔
بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارتی شہریوں سے خوفزدہ مودی حکومت نے سیکشن انہتر اے کے تحت اختلافی آوازوں کو دبانے کے اقدامات شروع کر دیے،بھارتی صحافی پوجا پرسنا کا کہنا ہے رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بھارت میں خبروں پر اعتماد صرف انتالیس فیصد رہ گیا جبکہ باون فیصد لوگ خبروں سے گریز کرتے ہیں۔سی این این ساؤتھ ایشیا کی رپورٹر ریا مغل کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں میڈیا کی آزادی محدود ہو کر زوال کا شکار ہورہی ہے
