نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزد کردیا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے منصب کے لیے نامزد کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو صدارتی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو پارٹی اور قیادت کی جانب سے نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے اس سے قبل ڈاکٹر نجیب نقی خان اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے نام زیرِ غور آنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اب پارٹی صدر نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی خان کی نامزدگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
