ڈسٹرکٹ نیوز: خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے مزید 18 اسپتالوں کو نجی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سات نجی تنظیموں کو ان صحت مراکز کا انتظام دیا گیا ہے، جس کا مقصد مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
