ڈسٹرکٹ نیوز: ہنگو میں پولیس نے ڈرون اور کواڈ کاپٹر حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حساس پولیس چوکیوں کے اوپر مضبوط جال نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کم لاگت حفاظتی انتظام ڈرون کو روکنے اور حملے کی صورت میں نقصان کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ نظام ہنگو کے علاوہ کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض حساس علاقوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
