اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
(اسلام آباد (عباس جعفر
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کا کیک کاٹا۔
اسپیکر ایاز صادق کی سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی سعودی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
سعودی عرب کی غیر معمولی ترقی سعودی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاک سعودی پارلیمانی روابط باہمی تعاون اور مفاہمت کے فروغ میں اہم ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان کی پارلیمان اور سعودی مجلس شوریٰ کے روابط قابلِ تحسین ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
پارلیمانی روابط پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا ذریعہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پاک سعودی دوستی خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی ہمارے لیے انتہائی مقدم ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
سعودی عرب کے ساتھ پوری دنیا میں بسے والے مسلمانوں مذہبی جذبات رکھتے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کے ساتھ عقیدت اور احترام رکھتے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
