وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتی ہے تو پشاور، مردان، کراچی یا لاہور میں احتجاج کرسکتی ہے۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئی مؤقف ہے تو وہ وفاقی حکومت سے براہ راست بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے آئینی آپشنز مخصوص حالات میں موجود ہوتے ہیں، تاہم یہ اقدامات صرف ناگزیر صورتحال میں زیر غور آسکتے ہیں۔
