ملک عادل خان بازئی کی حراست میں مزید 15 روز کی توسیع، بھائی بھی کی قید میں بھی اضافہ
اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز) ممبر قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی اور ان کے بھائی ملک خوشدل خان بازئی گزشتہ 40 روز سے میانوالی جیل میں عملاً نظر بند ہیں، جبکہ اب ملک عادل خان بازئی کی حراست میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طویل حراست اور مزید توسیع کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ملک عادل خان بازئی اور ان کے بھائی کی مسلسل نظر بندی کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے اور بنیادی قانونی و انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!
