ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اسلام آباد( ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کی بنیادی ذمہ داری قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی ہے۔تمام افسران اپنے فرائض پوری ذمہ داری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے تفصیلات کے مطابق نوتعینات ڈی آئی جی علی وسیم نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی بنیادی ذمہ داری قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایک مربوط ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، قانون کی مؤثر عملداری اور شہریوں کو معیاری پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ انہوں نے فیلڈ میں پولیس کی مؤثر موجودگی، گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں، جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ پولیس فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر ورکنگ ماحول کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے، ٹیم ورک اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کو مزید محفوظ، پْرامن اور شہری دوست شہر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔