امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف مبینہ بحری ناکہ بندی کی کارروائی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران 94 بحری جہازوں کے راستے تبدیل کیے گئے، جبکہ ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی پر 3 ایرانی بحری جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا۔
امریکی فورسز نے معائنے کے لیے 2 تجارتی جہازوں کی تلاشی بھی لی۔ امریکی حکام کے مطابق ایک خفیہ آپریشن کے دوران سمندر میں موجود 80 بحری بارودی سرنگیں بھی صاف کی گئیں۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ سمندری راستے سے بارودی سرنگیں ہٹائے جانے کے بعد متعلقہ علاقے میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافے کی توقع ہے۔
امریکی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 20 امریکی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب میں بحری ناکہ بندی کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ امریکی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب امریکی دعوؤں پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
