اٹک، 30 جولائی
ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوس، دھرنوں، احتجاج، غیر قانونی مجالس اور اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر 28 جولائی سے 11 اگست 2026ء تک پابندی عائد کر دی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔