ایران نے حوثیوں کی کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے متعلق ایرانی حکومت کا مؤقف بیان کیا۔
عباس عراقچی نے حملوں اور جنگ کے بجائے سیاسی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثیوں کی کارروائیوں اور مجموعی کشیدگی میں اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
