عالمی منڈی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم امریکی انکار کے بعد خطے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے۔
ایشین ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 3.1 فیصد اضافے سے 107.51 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.1 فیصد اضافے سے 94.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ توانائی کی قیمتیں ٹرانسپورٹ، بجلی اور پیداواری لاگت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
