وینس کے مطابق امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے کئی متبادل راستے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے تیل اور گیس کی تجارت سے متعلق اقدامات بھی کر سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان سے ملانے والی ایک انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر توانائی کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے۔ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اس راستے پر کسی بھی بڑی رکاوٹ سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر نمایاں اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
