پشاور میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ریفرنس لیبارٹری کی بجلی 85 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ ہونے پر منقطع کردی گئی، جس کے باعث لیبارٹری گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے اور ٹی بی کے مریضوں کے ٹیسٹ متاثر ہورہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بجلی کے بل ادا نہیں کیے گئے تھے، جس پر پیسکو نے کنکشن منقطع کردیا۔ لیبارٹری کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بجلی بحال کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اعوان نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے دوران متبادل انتظام کے ذریعے کام چلایا جارہا تھا۔ ان کے مطابق لیبارٹری کی بجلی بحال کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
