بھارت میں بڑی تعداد میں نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم، رپورٹ
اسلام آباد: بھارت میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق سرکاری سروے میں ملک کے 250 اضلاع میں تقریباً 25 فیصد نوجوانوں کے تعلیم اور روزگار سے محروم ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں میں سے صرف 7 فیصد ایک سال کے اندر ملازمت حاصل کرسکے، جبکہ بڑی تعداد روزگار کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
بھارتی تھنک ٹینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ نوجوان تعلیم اور روزگار کے مواقع سے محروم ہیں۔
معاشی تحقیق کی ماہر پروفیسر سونالدی دیسائی نے بھی بھارت میں نوجوانوں کی روزگار سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
