پشاور میں بعض شہریوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف چہروں کی تبدیلی کافی نہیں بلکہ پالیسی اور حکومتی نظام میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں عملی ترقیاتی اقدامات کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ نظر آتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
بعض شہریوں نے عدالت سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے اور اس کے رہنماؤں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
