پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نے مخصوص اضلاع کے انتظامی امور کی نگرانی کے لیے گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخوانزادہ کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد یحییٰ اخوانزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت صوبے کے 12 مخصوص اضلاع کے انتظامی معاملات دیکھیں گے۔ انہیں وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تعینات کیا گیا ہے۔
