اسلام گڑھ
اٹھارویں سیرت النبی ﷺ سکاٹس کانفرنس میں راجہ نجیب بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ کی ضلعی مقابلہ جات میں مقابلہ حسن قرات، سیرت نگاری، عارفانہ کلام اور تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، سیرت نگاری میں عدنان فرید نے ضلع بھر میں پہلی، تقریری مقابلہ میں داؤد بن عمر نے دوسری، عارفانہ کلام میں محمد شرجیل نے دوسری جبکہ تلاوت کلام پاک میں غلام مصطفیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پرنسپل ادارہ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ طارق محمود، چیئرمین بزم ادب کمیٹی ڈاکٹر آصف حمید، ممبران بزم ادب کمیٹی عرفان محمود جرال لیکچرار اسلامیات، ڈاکٹر عرفان محمود لیکچرار اسلامیات، سید ظفر لطیف گیلانی لیکچرار کیمسٹری، نصیر الدین لیکچرار انگریزی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں ادارہ ھذا میں کالج کے طلباء کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 طلباء نے شرکت کی جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء نے ضلعی مقابلہ جات میں حصہ لیا۔
