راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں جرائم کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی مجموعی طور پر 60 وارداتیں سامنے آئی ہیں، جن میں ایک گاڑی، 15 موٹر سائیکلیں اور 31 موبائل فون بھی چوری یا چھین لیے گئے۔
سول لائن کے علاقے میں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ رپورٹ کے مطابق نقب زنی اور چوری کی 25 جبکہ سرقہ بالجبر کی 13 وارداتیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں
