راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیرودھائی میں درج سدرہ عرب قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔
جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے 10 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست بھی خارج کردی۔ پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کو ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
یوں دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے بعد کیس کی مزید سماعت متعلقہ ماتحت عدالت میں ہوگی۔
