سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 12 ہزار 946 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 3 ڈالر 97 سینٹ کمی کے بعد 66 ڈالر 33 سینٹ ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 397 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 112 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 340 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 97 روپے کی سطح پر آگئی۔
اہم اعداد و شمار:
- 🟡 سونا فی تولہ: 4,67,936 روپے
- 🟡 سونا 10 گرام: 4,01,179 روپے
- ⚪ چاندی فی تولہ: 7,112 روپے
- ⚪ چاندی 10 گرام: 6,097 روپے
- 🌍 عالمی سونا: 4,454 ڈالر فی اونس
- 🌍 عالمی چاندی: 66.33 ڈالر فی اونس
