سونمیانی وندر(نمائندہ ڈسٹرکٹ نیوز)کھیلوں کے فروغ کے لیے منتظمین کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں وندر میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے کھیلوں کے مقابلے معاشرے پر مثبت اثرات چھوڑتے ہیں۔ پریس کلب وندر کے صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ کا بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق کربلا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شہید عبدالحکیم کرکٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے المیر کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی ۔ میچ میں المیر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے جس میں روہیل شاہ نے 34 جبکہ مختیار نے 25 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔ جواب میں شہید عبدالحکیم کرکٹ کلب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔ مرشد نے 14 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ عاقب جنید نے 8 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر پریس کلب وندر کے صدر مہراللہ ابراہیم انگاریہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ پریس کلب وندر کے سینئر صحافی زبیر بلوچ ، پون شیوانی ، اقبال حسن انگاریہ ، نوجوان شاعر و صحافی تنویر حفیظ ایوبی ، محمد فیضان عرف سونا بھی موجود تھے ۔مہمانِ خصوصی مہراللہ ابراہیم انگاریہ نے فاتح ٹیم کے کپتان اصغر برادیہ اور رنر اپ ٹیم کے کپتان سیاف رفیق بلوچ میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وندر میں بہترین کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے والے منتظمین داد کے مستحق ہیں کرکٹ اور فٹبال جیسے کھیل معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وندر کے نوجوانوں میں تعلیم اور کھیلوں کا بھرپور ذوق پایا جاتا ہے جو نہ صرف علاقے بلکہ ملک پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے اسپورٹس کمیٹی ، کمنٹیٹرز ، امپائرز اور اسکورر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد کیش انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس مین اکبر ساقی ، امیر بخش دودا ، صدام برادیہ سمیت بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھی جبکہ کمینٹیٹری ، امپائرنگ اسکورر کے فرائض محمد اختر خاصخیلی ، محمد بخش انگاریہ ، اسلم ساقی ، گلاخان سلیمان خیل ، منصور خان نے انجام دیئے
