ضلع کوٹ ادو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے گندم پیداواری مقابلہ 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں انعامی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب احمد یار ہنجراہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ ادو شوکت حسین نے کامیاب کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے چوہدری عبدالرشید (چک 146 ایم ایل) 10 لاکھ روپے چوہدری عمران علی (چک 520 ٹی ڈی اے) 8 لاکھ روپے چوہدری افضال (چک 515 ٹی ڈی اے) — 5 لاکھ روپے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گندم پیداواری مقابلہ کسانوں کی حوصلہ افزائی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے ایک اہم اقدام ہے حکومت پنجاب کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی اور استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ ادو شوکت حسین نے محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین میں ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی لیٹرز تقسیم کیے اور کہا کہ محکمانہ اہداف کے حصول میں عملے کی محنت اور لگن قابلِ
